پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق1420زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ

پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور 1420زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1238ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 616 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔24جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1238ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور 1420زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1238ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 616 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعدادو شمار کے مطابق243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی درالحکومت283متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد83متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔