پنجاب بھرمیں 1245ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق،1332زخمی

115
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔11اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1245ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق1332زخمی ہوئے لاہور ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1245ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 622افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔710معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 715ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور، 500مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت319متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 90حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان64حادثات میں 66متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔