ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1335ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1599 زخمی ہو گئے۔ پیر کو ترجمان کےمطابق 751افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 848معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر …
پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1335 ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، 1599زخمی ہوئے، اعداد و شمار

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1335ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1599 زخمی ہو گئے۔ پیر کو ترجمان کےمطابق 751افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 848معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 860 ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 567 مسافراور178پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 292 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان93حادثات میں 137متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد 93 حادثات میں 109متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1605متاثرین میں 1225مرد اور380خواتین شامل ہیں۔







