لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):ملکی تاریخ میں پہلی بار موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کے لیے تیار ہیں، اب ڈرائیونگ لائسنس اور مقدمات کا اندراج آپ کی دہلیز پر ہوگا ۔ بدھ کے روز جاری ایک بیان میں ڈی آئی جی وقاص نذیرنے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے 118گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں جن میں20 فیصدپنک گاڑیاں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔ انہوں نے …
پنجاب حکومت ڈرائیونگ لائسنس اور مقدمات کا اندراج عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے ،ڈی آئی جی وقاص نذیر

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):ملکی تاریخ میں پہلی بار موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کے لیے تیار ہیں، اب ڈرائیونگ لائسنس اور مقدمات کا اندراج آپ کی دہلیز پر ہوگا ۔
بدھ کے روز جاری ایک بیان میں ڈی آئی جی وقاص نذیرنے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے 118گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں جن میں20 فیصدپنک گاڑیاں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰپنجاب کی افتتاحی تقریب کے بعد اب تمام اضلاع میں گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا اورموبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی34 وینز تیار کر لی گئیں ہیں جن میں 4 کائونٹرز ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے مختص ہیں۔ڈی آئی جی نے کہاکہ شہری تھانے میں فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات حاصل کرسکیں گے، یہ گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں بھجوائی جائیں گی۔








