پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سائیکلنگ ایونٹس کا کامیاب انعقاد

پنجاب سپورٹس بورڈ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سائیکلنگ ایونٹس کا کامیاب انعقاد کیا۔ ایونٹس میں پنجاب اور اس سے باہر کے سائیکل سواروں نے بھرپور شرکت کی جس نے پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے ایک مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کیا

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پنجاب سپورٹس بورڈ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سائیکلنگ ایونٹس کا کامیاب انعقاد کیا۔ ایونٹس میں پنجاب اور اس سے باہر کے سائیکل سواروں نے بھرپور شرکت کی جس نے پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے ایک مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کیا۔پیر کوپاکستان جاری بیان کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن جس کی قیادت فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کر رہے ہیں، نے اس اقدام کو سراہتے ہوئےکھلاڑیوں کی مصروفیت اور نچلی سطح پر ترقی پر اس کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔پی سی ایف نے اپنے منسلک کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیاجنہوں نےمردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ یہ نتائج فیڈریشن کے منظم تربیتی پروگراموں اور اعلیٰ کارکردگی کی ترقی پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ نقد انعامات کی تقسیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مزید اضافہ ہوا اور نتائج پر مبنی کھیلوں کے کلچر کو تقویت ملی۔سائیکلنگ کے لیے قومی گورننگ باڈی کے طور پرپی سی ایف کھیل کے معیار کو بہتر کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔