پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی کارروائیاں ،متعدد دکانداروں کو جرمانے، ناقص اشیاء تلف

117
Punjab Food Authority

شیخوپورہ۔24 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پردوکانداروں کو 1 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 48 ہزار 650 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔معیاری دودھ ناقص اور ممنوع اشیاء جن میں 20 لیٹر آئل، بسکٹ،اور 2 کلو متعدد بیکری ائٹمزکو موقع پر تلف کیا گیا۔ مزید برا ں باقی فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔