پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور نے ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے معروف بیکری کو بند جبکہ 15 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی کارروائیاں ، ناقص صفائی پر معروف بیکری بند،15 فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور نے ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے معروف بیکری کو بند جبکہ 15 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسٰی رضا کی ہدایت پر سگیاں پل اور مضافاتی علاقوں میں خصوصی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران معروف بیکری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور پراسیسنگ ایریا کی خراب حالت پائی گئی جس پر اسے بند کر دیا گیا۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد ہر فوڈ بزنس آپریٹر کے لیے لازمی ہے، خوراک میں ملاوٹ اور صارفین کو دھوکہ دینے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔








