پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 یونٹس سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں 3 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ 3 پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

لاہور۔8جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں 3 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ 3 پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 100 لیٹر ناقص اور زائد استعمال شدہ تیل سمیت دیگر غیر معیاری اشیا تلف کی گئیں۔ اس دوران ایک انڈوں کا یونٹ، ایک معروف واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ایک جنرل سٹور سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انڈوں کے یونٹ کو سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا جہاں پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، چوہوں اور حشرات کی موجودگی، انڈوں کی صفائی و واشنگ کے نامناسب انتظامات، کھلی نالیاں، زنگ آلود مشینری اور گندے فرش پائے گئے۔

مزید خبریں