پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2 یونٹس بند، 20 فوڈ پوائنٹس کو 5 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں 22 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند اور 20 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔ کارروائیوں کے دوران 2 من سے زائد ناقص اور مضر صحت اشیائے خورونوش بھی تلف کر دی گئیں۔

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں 22 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 2 یونٹس بند اور 20 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔ کارروائیوں کے دوران 2 من سے زائد ناقص اور مضر صحت اشیائے خورونوش بھی تلف کر دی گئیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوہر ٹاون میں معروف فاسٹ فوڈ آوٹ لیٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر خلاف ورزیوں پر بند کر دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاون میں سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن روک دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مختلف فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی سمیت لازمی ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔