پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب میں موجودہ مقامی حکومتوں کے قانون 2022 اور قواعد کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ اور تین رکنی بینچ جس میں نثار احمد درانی ، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ شامل تھے کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب میں موجودہ مقامی حکومتوں کے قانون 2022 اور قواعد کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ اور تین رکنی بینچ جس میں نثار احمد درانی ، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ شامل تھے کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیاگیاہے۔

اس کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہوئی تھی ۔ کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا کام کل جمعرات سے شروع کرے اور اسے 2ماہ کے اندر مکمل کرے تاکہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا جا سکے۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں موجودہ بلدیاتی قانون 2022 کے مطابق دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقادکرایاجائےگا۔