لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف دائر درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کرتے ہوئے
پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف دائر درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو تفصیلی جواب داخل کرانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رکن پنجاب اسمبلی محمد اعجاز شفیع اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے بعد حکم جاری کیا کہ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد کیس کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔








