پنجاب میں 1222ٹریفک حادثات، 14افراد جاں بحق ،1264زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

128
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1222ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور1264زخمی ہوگئے ۔ ہفتہ کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1222ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 549افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ715معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 683ڈرائیورز،61کم عمرڈرائیورز، 452مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان93حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد82حادثات میں 83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔