پنجاب پولیس صوبے بھر سے 35 ہزار 719 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے،ترجمان

پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 35 ہزار 719 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 35 ہزار 719 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت (پی او آر) رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھتے ہوئے تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔