پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری، 51 ہزار 948 ملزمان گرفتار

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف75 ہزار 582 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بجلی چوری میں ملوث51 ہزار 948 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے50 ہزار 980 مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث11 ہزار سے زائد …

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف75 ہزار 582 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بجلی چوری میں ملوث51 ہزار 948 ملزمان گرفتار کیا گیا۔

بجلی چوری کے50 ہزار 980 مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث11 ہزار سے زائد افرادکو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے،صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوری کے21 ہزار 697 مقدمات درج ہوئے،26 ہزار760 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پرکاروائیاں کی جائیں۔