پنجاب کے بڑے دریائوں اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

لاہور۔5اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، ستلج، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق8 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ خدشہ ہے کیونکہ 8 اگست تک دریائے ستلج، چناب، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان …

لاہور۔5اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، ستلج، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق8 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ خدشہ ہے کیونکہ 8 اگست تک دریائے ستلج، چناب، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام،لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریائوں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔