لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آ ج سے 23 جنوری تک بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارشوں کا …
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی

مزید خبریں
لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آ ج سے 23 جنوری تک بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں ۔ مری میں ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔







