لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی،بارشکی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں 18، مری 12، ساہیوال 8، میانوالی 6، جھنگ 5، چکوال، جوہرآباد، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 ، بھکر، نارووال اور فیصل آباد میں …
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش سے سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوئی،ڈی جی پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔1جنوری (اے پی پی):محکمہ پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی،بارشکی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں 18، مری 12، ساہیوال 8، میانوالی 6، جھنگ 5، چکوال، جوہرآباد، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 ، بھکر، نارووال اور فیصل آباد میں 3، اٹک، سرگودھا، منڈی بہاوالدین اور شور کوٹ میں2 ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، جہلم، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، خانیوال، کوٹ ادو، لیہ، شیخوپورہ اور لاہور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوئی۔








