لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 8 اپریل تک بارشوں و ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین ،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں پیر6 اپریل سے بدھ8 اپریل تک بارشوں اور ژالہ باری کا …
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 8 اپریل تک بارش و ژالہ باری کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 8 اپریل تک بارشوں و ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین ،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں پیر6 اپریل سے بدھ8 اپریل تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور اس دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں جبکہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








