پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں متعدد مقامات پر بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں متعدد مقامات پر بارش، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش، ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گر م رہے گا۔

لاہور۔4جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں متعدد مقامات پر بارش، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش، ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گر م رہے گا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر بالائی، وسطی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا تا ہم لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ گرج چمک کے ساتھ بارش(چند موسلادھار اور ژالہ باری کے ساتھ) ہوئی۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 35 فیصدریکارڈ کی گئی ، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز سکس میں153، سی ای آر پی 180، برکی روڈ 162،عسکری ٹین95،ماڈل ٹائون 119،ڈی ایچ اے فیز فائیو 112اور علامہ اقبال ٹاون میں 241ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں