لاہور۔16فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے 14ویں کل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی ویمن جوڈو چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور پانچ طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ڈائریکٹرسپورٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر سرور کے جاری میڈیا بیان کے مطابق یہ مقابلے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ہوئے اور پی یو جوڈو کپتان سحر وائیں نے دو طلائی تمغے جیتے جبکہ سونیا فاروق، عیشا اور جویرہ قمر نے ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔
ایچ ای سی کے ڈائریکٹرسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ”PMYP-HEC”ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے منتخب ہونیوالی پی یو جوڈو ٹیم کی کیپٹن سحر وائیں واحد کھلاڑی بن گی ہیں جس نےیک وقت 52کلو گرام اور اوپن وزن کے زمرے میں سونے کے تمغے جیتے ہیں اور انہیں 35ویں قومی کھیلوں کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس تاریخی جیت پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور، ٹیم منیجر واصف اور ٹیم کوچ کو مبارکباد پیش کی ہے۔