پودینے کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

111
پودینے کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت
پودینے کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔31اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ ستمبرکے آخرتک پودینے کی کاشت کے لئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ محمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2 لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر پودینے کی کاشت کے لئے فوراً آبپاشی کرلی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پودینے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیزاورپانی کا بہترنکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہواس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہوسکتی ہے۔