پوری قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کیپٹن شیر خان(نشان حیدر ) کو خراج عقیدت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن شیر خان (نشان حیدر ) کو وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کیپٹن شیر خان کے 23 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن شیر خان شہید نے بہادری اور جواں مردی کی لازوال داستان رقم کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا