پوری قوم نے مسلح افواج کے ہمراہ یوم دفاع و شہداءبھرپور انداز سے منایا

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہداءبھرپور انداز سے منایا جس میں شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہر قیمت پر پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداءاور ملک کا سب …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) مسلح افواج کے ہمراہ پوری قوم نے یوم دفاع و شہداءبھرپور انداز سے منایا جس میں شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہر قیمت پر پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداءاور ملک کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر لینے والے کی یادگاریں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مادر وطن کے دفاع میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے وطن کے بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کی۔