اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکریٹری مواصلات و پوسٹل سروسز شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی راہنمائی اورہدایات کے مطابق پوسٹل سروسز جیسے قومی ادارے کی مجموعی حالت بہتر سے بہتربنانے اوراس تاریخی قومی ادارے کے وقارکوہرحال میں بحال کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سرکل کے زیرانتظام مختلف ڈاکخانہ جات …
پوسٹل سروسز جیسے قومی ادارے کے وقارکوہرحال میں بحال کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وفاقی سیکریٹری شعیب احمد صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکریٹری مواصلات و پوسٹل سروسز شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی راہنمائی اورہدایات کے مطابق پوسٹل سروسز جیسے قومی ادارے کی مجموعی حالت بہتر سے بہتربنانے اوراس تاریخی قومی ادارے کے وقارکوہرحال میں بحال کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سرکل کے زیرانتظام مختلف ڈاکخانہ جات کے خصوصی دورہ کے موقع پر پوسٹل سٹاف و افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزارت پوسٹل سروسز کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنے خصوصی دورے کے دوران آئی آئی چند ریگر روڈ ، عیدگاہ روڈ، سندھ سیکریٹریٹ،کلفٹن وغیرہ میں موجودہ ڈاکخانہ جات کی کارکردگی کا ازخود جائزہ لیا اور موقع پر حاضری ،ڈاک وپارسل کی ترسیل و فراہمی کابھی جائزہ لیا۔ڈاک اورپارسل کی ترسیل وفراہمی کاازخود جائزہ لینے کے لیے وفاقی سیکریٹری نے ایم ایس ٹی کے آفس کا بھی دورہ کیا۔ ڈاک اورپارسل کی بروقت ترسیل اورڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی سیکریٹری نے پاکستان پوسٹ اورپاکستان ریلوے کے درمیان اشتراک عمل کو موثربنانے کے لیے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا۔ وفاقی سیکریٹری نے دورہ کے آخرمیں متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی شبانہ روزکاوشیں رنگ لارہی ہیںجن کے نتیجے میں پاکستان پوسٹ اس ملک کاسب سے عظیم قومی ادارہ اوربیش قیمت اثاثہ بننے کے سفرپہ گامزن ہوچکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسزکی رہنمائی میں اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کے ثمرات ظاہرہوناشروع ہوگئے ہیںجن کی وجہ سے یہ ادارہ اب معاشی خودکفالت کی منزل کے قریب پہنچ چکاہے۔








