اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی کارٹلائزیشن کے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے،مسابقتی اپیلیٹ ٹریبونل نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی ہے۔ پیر کو مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل نے ایک ایسے ہی مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے …
پولٹری کارٹیل کیس مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار، ٹربیونل کا پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کروانے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی کارٹلائزیشن کے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے،مسابقتی اپیلیٹ ٹریبونل نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی ہے۔ پیر کو مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل نے ایک ایسے ہی مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ، اور پولٹری ایسوی ایشن کی درخواست پر جرمانے کی پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دی ہے اور ایسوسی ایشن کو جرمانے کی رقم حکم نامہ جاری ہونے کے 15 دن کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مسابقتی کمیشن نے سال 2010 میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور اس کے ممبرز پر پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ملی بھگت اور کارٹیل بنا کر اضافہ کرنے پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ پولٹری ایسوسی ایشن اور کئی پولٹری کمپنیوں اس کارروائی کے نتیجے میں عدلتوں میں درخواستیں دائر کر دیں تھی۔ یہ طویل قانونی و عدالتی جنگ کئی سالوں تک چلتی ہی۔
اپیل کی سماعت کے دوران ایسوسی ایشن کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کو اس بات پر کوئی اعتراض سے درخواست کی کہ ایسے ہی ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے 2022 نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کے عائد جرمانہ کو کم کر دیا تھا۔اسی منطق پر انحصار کرتے ہوئے، اور اپیل کنندہ کی درخواست پر ، اپیلیٹ ٹریبونل نے مجموعی جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ ورپے کر دیا اور جرمانہ 15 دن کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی۔








