لاہور۔3جنوری (اے پی پی):سی سی پی اولاہور نے کہا ہے کہ 2025 میں عوام کی خدمت کا سفرنئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔ میرے دفتر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران سائلین کو ریلیف کی فوری فراہمی کے لئے اوپن ڈور پالیسی اپنائیں۔
لاہور پولیس سائلین کی راہنمائی،خدمات کی فراہمی اورشکایات کے فوری ازالے کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہے۔آفس آنے والے7264سائلین کی7148درخواستیں نمٹادی گئی ہیں جبکہ 116پر کارروائی کی جا رہی ہے اور بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی6054درخواستوں میں سے5916پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی138 ہیں جبکہ پر کام جاری ہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کیمانہ نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ مسائل بلا تاخیر حل کئے جا رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے فوری ازالے کا اہم ذریعہ ہے۔ کمپلینٹ سیل میں 2024 کے دوران مجموعی طور پر13527درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 13271 نمٹا دی گئیں 256 پرقانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔