پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

75
Firing

کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):مدینہ کالونی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2غیر قانونی پستول،5موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں طارق ولد رسول بخش اور شاکر ولد رحمت شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل فونز چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے

،ملزمان نے دوران تفتیش موچکو ، اتحاد ٹائون، مدینہ کالونی، بلدیہ اور سعیدہ آباد کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔