پولیس نے مختلف کارروائیوں،اسٹریٹ کرائمز اورمنشیات فروشی میں ملوث6مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیا

293
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):سرسید اورگبول ٹائون پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اورمنشیات فروشی میں ملوث6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل،ایک پسٹل 30بور بمعہ میگزین ،3344گرام چرس،موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

منگل کو ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداللہ ، سعید اللہ ،محمد جمشید ،ارشد عرف ڈاکٹر ، امان اور مرزا زین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی شروع کر دی ہے۔