پولیس کا ایک اور نوجوان فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرگیا،آئی جی پنجاب

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس کا ایک اور نوجوان فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل اسد نصیر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے کہا کہ شہید نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران جامِ شہادت نوش …

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس کا ایک اور نوجوان فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل اسد نصیر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے کہا کہ شہید نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور اس کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او لیہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ا ن کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید خبریں