پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی،8ملزمان گرفتار

120
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

سرگودھا۔9اکتوبر (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کے دوران 8ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہاڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ میلہ پولیس نے 2موٹرسائیکل چورعابد اور عاطف کوگرفتارکرکے 10 لاکھ 33 ہزار روپے کا مالِ مسروقہ برآمدکرلیا۔ عابد اور عاطف پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 6 مقدمات میں مطلوب تھے۔

اسی طرح تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے منشیات فروش مختار سے چرس 560 گرام،داؤد سے بندوق 12بور اور شہریار سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔تھانہ ساہیوال پولیس نے غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران طاہر سے بندوق 12بور، نصر سے بندوق 12بور اور ارسلان سے پسٹل30بور برآمدکرلیا۔ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔