اوکاڑہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):اوکاڑہ پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 84کم عمر ڈرائیوروں جبکہ 130 بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایف آئی آر ہونے کی صورت میں کم عمر بچے کا مستقبل مکمل تاریک ہو جائے گا۔والدین ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں