پولینڈ میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، قریبی آبادی کا انخلا

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شمال مشرقی علاقے میڈزیلس میں بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے 30 ہیکٹر سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وارسا۔29مئی (اے پی پی):پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شمال مشرقی علاقے میڈزیلس میں بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے 30 ہیکٹر سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شنہوا کے مطابق آگ کے باعث قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً 400 فائر فائٹرز اور 75 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔پولینڈ کی اسٹیٹ فائر سروس کے چیف کمانڈنٹ ووجچیخ کروچیک نے بتایا کہ مزید 20 گاڑیاں اور اضافی فائر فائٹرز بھی متاثرہ مقام کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور اسٹیٹ فاریسٹ کے ہیلی کاپٹرز کو بھی جمعہ کے روز ممکنہ فضائی آپریشن کے لیے تیار رکھا جا رہا ہے۔پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ آتشزدگی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں