پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پرپولیوکےمریض ابھی تک موجودہیں،وزیراعظم شہبازشریف

پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پرپولیو کے مریض ابھی تک موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پرپولیو کے مریض ابھی تک موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پولیو کے خاتمے کےلئے مشترکہ مشن کےطور پر اقدامات کرنے چاہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے،سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی منقطع ہوئی ہے اس لئے پولیو کے خلاف مہم ایک چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں کسی قسم کی سستی نہیں ہونی چاہئے، ہم عالمی شراکت داروں بالخصوص بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔