اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مکمل یکسوئی کے ساتھ انسدادِ پولیو کے اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض میں سعودی وزیر صحت فہد بن عبد الرحمٰن الجلاجے سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزارت صحت کی جانب سے …
پولیو کا خاتمہ حکومتِ کی اولین ترجیح، اس بارے یکسوئی سے اقدامات کررہے ہیں،وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مکمل یکسوئی کے ساتھ انسدادِ پولیو کے اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض میں سعودی وزیر صحت فہد بن عبد الرحمٰن الجلاجے سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو بارے تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ آئندہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2025 کے دوران اب تک 4 قومی انسدادِ پولیو مہمات کامیابی کے ساتھ انعقاد کی جا چکی ہیں،ان میں 45 ملین بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ،اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہمات کے نتیجے میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ،
اس جدوجہد میں پیش رفت کے باوجود مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔سعودی وفد نے پاکستان کی جانب سے انسدادِ پولیو کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں اس حوالے سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔








