پولیو کے خلاف قومی مہم میں سکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدرمملکت کی ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

پاکستانی قوم رواداری، اتحاد اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کریں، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹانک میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں سپاہی پیر رحمان اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایسے مکروہ حملے کرنے والے ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں۔ صدر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم میں سکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔