واشنگٹن ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پوپ فرانس 27 نومبر سے میانمار کے 4 روزہ دورے کا آغاز کریں گے جس کے بعد وہ 30 نومبر سے 2 دسمبر تک ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانس دورہ میانمار کے دوران صدر، سرکاری حکام اور سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔پوپ فرانسس میانمار کے …
پوپ فرانسس میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
واشنگٹن ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پوپ فرانس 27 نومبر سے میانمار کے 4 روزہ دورے کا آغاز کریں گے جس کے بعد وہ 30 نومبر سے 2 دسمبر تک ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانس دورہ میانمار کے دوران صدر، سرکاری حکام اور سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔پوپ فرانسس میانمار کے فوجی سربراہ کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کریں گے۔ویٹیکن ترجمان گریگ برک نے کہا ہے کہ پوپ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب دونوں ملک ایک اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔









