پوپ فرانسس کا دورہ منگولیا ، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور

83
پوپ فرانسس
پوپ فرانسس

اولنبتور ۔4ستمبر (اے پی پی):عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے تمام مذاہب پر زور دیا ہے کہ ہم آہنگی کے ساتھ رہیں اور تشدد کو ہوا دینے والی نظریاتی بنیاد پرستی سے پرہیز کریں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہارپوپ فرانسس نے منگولیا کے دارالحکومت اولنبتور میں ایک درجن دیگر مذہبی نمائندوں کے ساتھ بین المذہب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منگولیا میں بین المذاہب اجتماع میں پوپ کی شرکت کا بنیادی مقصد منگولیا میں بسنے والی چھوٹی کیتھولک کمیونٹی سے ملاقات کرنا تھا۔ پوپ فرانسس نے اپنے سفر کے دوران منگولیا میں مذہبی آزادی کی تعریف کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بدھ مت رہنماؤں میں سے ایک نے بتایا کہ جب یہ علاقہ سوویت یونین کے اثر و رسوخ میں تھا تو یہاں مذہبی آزادی کو دبایا گیا تھا۔تقریب میں منگول بدھ مت کے علاوہ مسلمانوں، ایوینجلیکلز، یہودیوں، آرتھوڈوکس، مورمن، ہندو، شنتو، بہائی اور شمن کی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں نے اظہار خیال کیا۔