ینگون ۔ 27 نومبر (اے پی پی) میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مہاجرین نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پوپ فرانسس کے دورے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو جائے گی۔ پوپ فرانسس روہنگیا برادری کی حالت زار کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی خاطر بنگلہ دیش اور میانمار کا دورہ کر رہے ہیں۔ میانمار پہنچنے پر ان کا شاندار …
پوپ فرانسس کے دورے میانمار سے روہنگیا مسلمان پرامید
ینگون ۔ 27 نومبر (اے پی پی) میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مہاجرین نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پوپ فرانسس کے دورے سے ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو جائے گی۔ پوپ فرانسس روہنگیا برادری کی حالت زار کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کی خاطر بنگلہ دیش اور میانمار کا دورہ کر رہے ہیں۔ میانمار پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوپ کے اس دورے پر روہنگیا مسلمانوں نے اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا یہ دورہ خطے میں امن کا باعث بنے گا۔









