ویٹیکن سٹی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس مصر میں 2 گرجا گھروں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم دھماکوں کے باوجود رواں ماہ مصر کا دورہ کریں گے ۔ عرب نیوز کے مطابق ویٹیکن عہدیدار مونسگنور اینجیلو بیکیو نے ایک انٹرویو میںکہا کہ پوپ فرانسس 28 اور 29 اپریل کو مصر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی …
پوپ فرانسس 28 اپریل کو 2 روزہ دورے پر مصر جائیں گے

مزید خبریں
ویٹیکن سٹی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس مصر میں 2 گرجا گھروں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم دھماکوں کے باوجود رواں ماہ مصر کا دورہ کریں گے ۔ عرب نیوز کے مطابق ویٹیکن عہدیدار مونسگنور اینجیلو بیکیو نے ایک انٹرویو میںکہا کہ پوپ فرانسس 28 اور 29 اپریل کو مصر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال پوپ فرانسس کے امن کے مشن کو روک نہیں سکتی ۔بیکیو جو پوپ فرانسس کے ساتھ مصر جائیں گے، نے بم حملوں کو امن مذاکرات پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ سب کچھ ممکن ہو گا اس لئے ہم اعتماد سے جائیں گے۔







