پٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی ملکی برآمدات میں ستمبر 2026 کے دوران 121 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے،پی بی ایس

پٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی ملکی برآمدات میں ستمبر 2026 کے دوران 121 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 76.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی برآمدات سے 34.8 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیاتھا۔

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی ملکی برآمدات میں ستمبر 2026 کے دوران 121 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 76.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی برآمدات سے 34.8 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیاتھا۔

اس طرح ستمبر 2025 کے مقابلہ میں ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات (ماسوائے ناپتھا) کی قومی برآمدات میں 42.1 ملین ڈالر یعنی 120.97 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔