پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جون 2018ء کے بعد پہلی مرتبہ 75.9 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) جون 2018ء کے بعد فروری 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں پہلی مرتبہ 75.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق کروڈ پٹرولیم اور ایل این جی کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق فروری 2020ء کے دوران تیل کی مجموعی ملکی درآمدات میں 18.27 فیصد …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) جون 2018ء کے بعد فروری 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں پہلی مرتبہ 75.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق کروڈ پٹرولیم اور ایل این جی کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق فروری 2020ء کے دوران تیل کی مجموعی ملکی درآمدات میں 18.27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم 1.1 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران تیل کا درآمدی بل 0.930 ارب ڈالر رہا تھا۔ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تیل کی مجموعی قومی درآمدات میں 14.36 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران تیل کا درآمدی بل 8.23 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران درآمدات کا حجم 9.61 ارب ڈالررہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تیل کی مجموعی قومی درآمدات میں 14 فیصد سے زیادہ یعنی 1.38 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں