پٹرولیم کی قیمتیں کم کرنے کے لئے سمری آج 13 جولائی کو وزیراعظم کو بھیجی جائے گی ، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم کرنے کے لئے سمری آج 13 جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ضروری کارروائی کے لئےبھیجی جائے گی ۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیئم ڈویژن سے سمری موصول ہونے کے بعد ہم اسے وزیراعظم ہائوس بھیجنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتیں عوام کے فائدہ کے وزیراعظم کی ہدایت پر کم کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اب وزیراعظم محمد شہباز شریف خلوص نیت سے عوام کو بلا تاخیردینا چاہتے ہیں ۔