پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 22.78 فیصد کمی

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران 22078 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 3 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ ایک ہزار ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر میں …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران 22078 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 3 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ ایک ہزار ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 5 ارب 11 کروڑ 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی ملکی درآمدات میں ایک ارب 16 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار ڈالر یعنی 22.78 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 16.51 فیصد کمی سے دو ارب 17 کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 81 کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں۔ اسی طرح کروڈ پٹرولیم کی درآمدات بھی 27.01 فیصد کمی سے ایک ارب 8 کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 47 ہزار ڈالر مالیت کا کروڈ پٹرولیم درآمد کیا گیا تھا۔ مزید برآں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں بھی 34.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کاحجم ایک ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 87 کروڑ 8 لاکھ 46 ہزار ڈالر تک کم ہوگیا۔