تہران۔24اکتوبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ضروری ہے، تاہم یہ فیصلہ اتنا سادہ نہیں اور یہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے شمال مغربی ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں سماجی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا کہ یقیناً پٹرول کی قیمت بڑھائی جانی چاہیے لیکن اگر میں رات کو بیٹھ …
پٹرول کی قیمت بڑھانا ضروری ہے مگر اچانک فیصلوں سے نہیں ، ایرانی صدر

مزید خبریں
تہران۔24اکتوبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ضروری ہے، تاہم یہ فیصلہ اتنا سادہ نہیں اور یہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے شمال مغربی ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں سماجی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا کہ یقیناً پٹرول کی قیمت بڑھائی جانی چاہیے لیکن اگر میں رات کو بیٹھ کر اچانک یہ فیصلہ کر لوں تو کیا جو لوگ اعتراض کریں اُن سب کو ماردوں گا؟ ظاہر ہے نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ اس انداز میں مناسب نہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اس سے عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں۔ صدر نے مزید کہا کہ ہم ایسے فیصلے کرنے کے حق میں نہیں جو شہریوں کی زندگی پر گہرا اثر ڈالیں مگر ان پر غور و مطالعہ اور منصوبہ بندی نہ کی گئی ہو ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے معاشی ضرورت اور سماجی اثرات کے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے








