پھلوں کی قومی برآمدات میں 4.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 4.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 416 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 399.5 …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 4.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 416 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 399.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 16.5 ملین ڈالر یعنی 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔