پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 10 فیصد رہی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 10 فیصد رہی جو 2008-09ءکے بعد اب تک کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بڑے صنعتی اداروںکی نمایاں شرح نمو(10 فیصد) کے معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔بڑے …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 10 فیصد رہی جو 2008-09ءکے بعد اب تک کی سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بڑے صنعتی اداروںکی نمایاں شرح نمو(10 فیصد) کے معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔بڑے صنعتی اداروں کی ریکارڈ شرح نمو ریکارڈ اضافے کے اسباب میں بجلی کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور مالی ضروریات کیلئے قرضوں تک آسان رسائی شامل ہیں۔