پہلی پی ٹی ایف انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی میں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

PTF Interdepartmental Tennis Trophy

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پہلی پی ٹی ایف انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی میں واپڈا اور پاکستان ایئرفورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کے چوتھے روز سنگل ونز کے میچ میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 1۔2 سے شکست دی۔ واپڈا کے محمد عابد نے آرمی کے عبداللہ عدنان کو 3۔6 اور 4۔6 سے ہرا دیا جبکہ سنگل ٹو کے میچ میں واپڈا کے عقیل خان نے آرمی کے مزمل مرتضیٰ کو 2۔6 اور 4۔6 سے مات دی۔ ڈبلز کے مقابلوں میں آرمی کے مزمل مرتضیٰ اور عبداللہ عدنان نے واپڈا کے شہزاد خان اور ہیرا عاشق کو 4۔6 اور 6۔7 سے شکست دی۔

پاکستان ایئرفورس نے نیوی کو 0۔3 سے شکست دی۔ سنگل ون کے میچ میں پاکستان ایئرفورس یوسف خلیل نے نیوی کے فیضا ن فیاض خان کو 2۔6 اور 2۔6 سے شکست دی۔ سنگل ٹو کے میچ میں پاکستان ایئرفورس کے محمد شعیب نے نیوی کے اسد زمان کو 3۔6 اور 1۔6 سے ہرا دیا جبکہ ڈبلز کے مقابلہ میں پاکستان ایئرفورس کے محمد شعیب اور حمزہ رومان نے نیوی کے اسد زمان اور فیضان فیاض خان کو 2۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ایونٹ میں (کل) منگل کو پاکستان ایئرفورس اور واپڈا جبکہ پاکستان نیوی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچز ہوں گے۔