پیرس ، پاکستانی سفارت خانے کا فرانس کے قومی دن پر فرانسیسی عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پیرس میں پاکستانی سفارت خانے نے فرانس کے قومی دن (باسٹل ڈے) کے موقع پر فرانسیسی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن فرانس کی تاریخ میں بادشاہت کے خاتمے اور آزادی ، مساوات اور بھائی چارے جیسی عالمگیر اقدار کے فروغ کی …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):پیرس میں پاکستانی سفارت خانے نے فرانس کے قومی دن (باسٹل ڈے) کے موقع پر فرانسیسی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کی طرف سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دن فرانس کی تاریخ میں بادشاہت کے خاتمے اور آزادی ، مساوات اور بھائی چارے جیسی عالمگیر اقدار کے فروغ کی یاد میں منایا جاتاہے۔

باسٹل ڈے کو فرانس کی قومی تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہے ۔ انقلاب فرانس کےد وران 14 جولائی 1789 کو فرانس میں بادشاہت کی علامت باسٹل قلعے پر حملے کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ انقلاب فرانس کے نتیجے میں وہاں صدیوں سے قائم بادشاہت کا خاتمہ ہوا اور آزادی اور جمہوریت کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ فرانس میں اس دن کو پریڈ، آتش بازی اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں