پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ،نوویک جوکووچ اور کارلوس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

پیرس۔2اگست (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ، امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کا کوارٹر …

پیرس۔2اگست (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ، امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو شکست دی جبکہ سپین کے کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز ٹاپ ایٹ میچ میں امریکا کے ٹامی پال کو شکست دی۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ سپین کے کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے حریف کھلاڑی ٹامی پال کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(7-9) سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔