پیرس۔30جولائی (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹینس سٹار ایلن پیریز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ایلن پیریزاور میتھیو ابیڈن پر مشتمل آسٹریلوی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سارہ سوریبس ٹورمو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار ایلن پیریز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سارہ سوریبس ٹورمو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔